30 اکتوبر 2014 - 21:55
ایران کے نائب وزیر خارجہ کا دورۂ پاکستان مفید

تسینم اسلم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے دورۂ اسلام آباد کو بہت مفید قرار دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی وزارت خارجہ کی ترجمان  تسینم اسلم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور کے دورۂ اسلام آباد کو بہت مفید قرار دیا ہے۔ تسینم اسلم نے جمعرات کے دن کہاکہ پاکستانی حکام کے ساتھ ابراہیم رحیم پور کی ملاقات میں باہمی تعاون کی سطح بلند کرنے  خصوصا سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں باہمی تعلقات میں توسیع پر تبادلۂ خیال کیا گيا ۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور پاکستان کے اعلی حکام سے ملاقات کے لۓ پیر کے دن اسلام آباد گۓ تھے۔ 

.......

/169